ابنا: نصرا۔۔۔ صادقی زادہ نیلی " نے کابل میں دری سرویس کے نامہ نگار سے گفتگو میں افغانستان کے ساتھ فوجی تعاون کے لئے ہندوستان کے سمجھوتے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صدر " حامد کرزئی " نے اس سے قبل بھی ہندوستان سے درخواست کی تھی کہ نئی دہلی ، کابل کے ساتھ فوجی تعاون رکھے اور افغان صدر کے حالیہ دورۂ نئی دہلی میں اس شعبے میں سمجھوتہ طے پاگیا ہے۔ افغانستان کے اس رکن پارلیمینٹ نے مزید کہا کہ افغانستان ایک ایسا ملک ہے کہ جس میں امن استحکام کے اثرات پورے علاقے پر پڑھتے ہیں اور ہندوستان کو بھی افغانستان کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے، اس بنا پر نئی دہلی نے فوجی تعاون پر مبنی حامد کرزئی کی درخواست کا مثبت جواب دیا ہے۔
.......
/169